نواب شاہ،گورئمنٹ گرلز ڈگری کالج میں پاک چائنا کوریڈر (سی پیک) کی افادیت پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا

جبکہ شہید بینظیر آباد ڈویژن کے تنیوں اضلاع نوشہرو فیروز،نواب شاہ اور سانگھڑ کے سولہ کالجز کے طالبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیااس موقع پر طالبات کی جانب سے پاک چائنا دوستی پر چائینز زبان میں گیت بھی پیش کئے

منگل 5 دسمبر 2017 19:34

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2017ء) گورئمنٹ گرلز ڈگری کالج میں پاک چائنا کوریڈر (سی پیک) کی افادیت پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا ۔سیمنیار میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شہید بینظیر آباد ڈویژن کے تنیوں اضلاع نوشہرو فیروز،نواب شاہ اور سانگھڑ کے سولہ کالجز کے طالبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیااس موقع پر طالبات کی جانب سے پاک چائنا دوستی پر چائینز زبان میں گیت بھی پیش کئے گئے علاوہ ازیں سیمینار میں سی پیک منصوبے کے حوالے سے مختلف ٹیبلوز پیش کئے گئے اور ماڈل بھی رکھے گئے تھے جسے حاضرین نے بھرپور داد دی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی پیک کے فوکل پرسن علی حید ر کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی مخالفت کرنے والے ممالک بھی اس منصوبے میں شرکت کے متمنی ہیں انہوں کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے مکمل ہونے سے آٹھ لاکھ افراد کو روز گار ملے گا اورپاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا جبکہ اس منصوبے سے پاکستان کے چاروں صوبوں کواس منصوبے سے فائدہ ملے گا اور سندھ اور بلوچستان اس منصوبے سے زیادہ فائدہ ہوگا اانہوں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی اس منصوبے کے مکمل ہونے کے منتظر ہیں اور نہ صرف بیرون ملک رہنے والے ممالک بلکہ خلیجی ممالک اوریورپی ممالک کے افراد بھی پاکستان میں روزگار کے لئے آئیں گے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طالبات مقررین نے کہا کہ پاکستان ہماری شان اور پہچان ہے ہمیں پاک چائنا دوستی پر فخر ہے چین پاکستان کا سچا دوست ہے سی پیک منصوبے کی افادیت سے انکار ممکن نہیں جس سے جہاں چین کو بین الاقوامی تجارت میں مدد ملے گی تو وہیں پاکستان میں ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے فوج کا کردار انتہائی تعریف کا قابل ہے جس نے اس عظیم منصوبے کو عملی شکل دینے کے لئے ہر مشکل حالات کا سامنا کیا اور ایک جانب دھشت گردی پر قابو پایا وہی سی پیک منصوبے کو جاری رکھنے میں اپنا کردار بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :