لنڈیکوتل،خاصہ دارفورس کی کاروائی، 24کلوچرس برآمد،ملزمان گرفتار

منگل 5 دسمبر 2017 19:06

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2017ء)خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل زیڑئی کنڈاو سر چیک پوسٹ پر خاصہ دار فورس کی کاروائی،24کلوچرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لنڈیکوتل زیڑئی کنڈاوسرچیک پوسٹ پرخاصہ دارفورس نے دوران تلاشی دو پک اپ کے خفیہ خانوں سے 24 کلو چرس برآمد کرلی گئی ،گاڑیوںاور ڈرائیوروں سمیت قبضے میں لے کر انہیں لنڈیکوتل حوالات منتقل کردیا گیا ہیں۔جہاں ان سے تفتیش جاری ہیں ۔