وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی کل ادارہ فروغ قومی زبان میں شعبہ خطاطی کاافتتاح کریں گے

منگل 5 دسمبر 2017 16:06

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی کل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی کل ادارہ فروغ قومی زبان میں ’’شعبہ خطاطی‘‘ کاافتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے سیکریٹری انجینئر عامر حسن،ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر تحسینہ جہان، معروف خطاط رشید بٹ،خالد یوسفی اور محمد الٰہی بخش مطیع اس موقع پر اظہار خیال کریں گے جبکہ ادارے سے تربیت حاصل کرنے والے خطاطوں میں اعزازات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :