آزادکشمیر حکومت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے‘مولانا سعید یوسف

آزاد کشمیر حکومت فوری طور پر اسمبلی میں بل لائے ، قانون سازی کے ذریعے قادیانیوں اور قادیانی لابی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، مظلوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،ْمیڈیا سے گفتگو

منگل 5 دسمبر 2017 15:27

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2017ء) جے یو آئی (ف) آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف خان نے آزاد کشمیر حکومت سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت فوری طور پر اسمبلی میں بل لائے ، اور قانون سازی کے ذریعے قادیانیوں اور قادیانی لابی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز تلہ گنگ میںجے یو آئی (ف)پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبار کے ہمراہ جے یو آئی کے ضلعی رہنماء قاری سلطان محمد کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جمعیتعلمائے اسلام آزادکشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے۔

(جاری ہے)

یہ امر ہمارے لیے باعث حیرت ہے کہ مرزائیوں کے خلاف تحریک کا آغاز کشمیر سے ہوتا ہے عملدرآمد پاکستان میں ہوتا ہے،ریاست خاموش ہے۔یہ معاملہ ہمارے ایمان و عقیدے کا معاملہ ہے۔آزاد کشمیر میں قانون سازی کے ذریعے قادیانی لابی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار اور مستقل امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

ہم اسلامی نظریات کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کردار ادا کرتے رہے ہیں۔جے یو آئی نے قوم کے سامنے ایسا کردار پیش کیا ہے کہ ان پر کرپشن، بنکوں سے قرضہ اور سکیم خوری کا کوئی دھبہ نہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور مظلوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

بھارت کے مکروہ چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا جائے، بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا،آزادی کشمیریوں کی منزل ہے کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کرنے یا اسے متنازعہ بنانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کیمطابق کشمیری اپنا بنیادی حق مانگ رہے ہیں اور استصواب رائے کا حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ کشمیر میں گاجر مولی کی طرح کٹنے والے مظلوم اور معصوم مسلمانوں کیخلاف کیوں آواز نہیں اٹھاتے کشمیری اپنابنیادی حق مانگتے ہیں بھیک نہیں مانگتے۔

مودی اور بھارتی افواج طاقت اور گولی سے کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں لیکن یہ انکی بھول ہے مقبوضہ کشمیر میں بے سہارہ اور نہتے عوام کی جرات ،بہادری اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ انکی اس تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور امریکہ سمیت طاغوتی قوتوں کے کسی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابر کاتحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کی سالمیت کے لیے اہم کردار رہا ہے۔