پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا 3 بجے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 دسمبر 2017 13:34

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا 3 بجے پریس کانفرنس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2017ء) : سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری آج سہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے ۔ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اس فیصلے سے انصاف کے حصول کی جانب راستہ بنا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی مدد کی ہے۔