امریکی سپریم کورٹ نے چھ مسلم ممالک پرسفری پابندیوں کی منظوری دیدی

متاثرہ ملکوں میں ایران ، شام، لیبیا ، یمن ، صومالیہ ، چاڈ شامل،سات میں سے نوججوں نے فیصلے کی مخالفت کی

منگل 5 دسمبر 2017 12:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2017ء) امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے چھ مسلم ممالک پر امریکا کے لئے سفری پابندیوں کی منظوری دے دی ۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلم ممالک پرسفری پابندی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے کے تحت عائد کی تھی ، سپریم کورٹ کی9میں سے 7ججزنے اس فیصلیکی حمایت اور 2 نے مخالفت کی۔

(جاری ہے)

امریکا کی مختلف عدالتوں میں سفری پابندیوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہیں،مختلف امریکی عدالتوں کی جانب سے اس صدارتی حکم نامے پر حکم امتناع کے اجراء پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے منصوبے پر زیادہ سخت عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے پر سماعت جلد از جلد کرنے چاہئے۔جن ممالک پر یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان ممالک میں ایران ، شام، لیبیا ، یمن ، صومالیہ ، چاڈ شامل ہیں۔