جاوید ہاشمی کے بعد ایک اور سیاسی شخصیت کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان

جاوید ہاشمی کے بعد اب سید غوث علی شاہ کو بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے فون کر دیا گیا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 دسمبر 2017 11:20

جاوید ہاشمی کے بعد ایک اور سیاسی شخصیت کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ سید غوث علی شاہ جو اتنے سال ملک بدری میں رہے۔ واپس آئے تو انہوں نے کہاکہ سیاست پر مٹی ڈالو، وہ مسلم لیگ ن کے سندھ سے پارٹی کے صدر تھے۔ ان کو فارغ بھی کر دیا گیا۔ اس کے بعد سردار دوست محمد کھوسہ کا ایک گروپ بنایا گیا جس میں کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

اب جبکہ سندھ میں مسلم لیگ ن کی شنوائی نہیں ہے۔ اورغوث علی شاہ وہاں موجود ہیں تو انہیں بھی مریم نواز نے فون کر دیا ہے۔ عارف نظامی نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں واپسی پر بھی مریم نواز کا ایک کلیدی کردار ہے۔ انہیں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں لانے کا مطلب یہ تھا کہ ان کے پاس ایک ٹائٹل آ جائے کہ اب وہ سیاست کریں گی۔ عارف نظامی نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: