بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا شوکت عزیز کے بیٹے کے انتقال پر نج و غم کا اظہار

پیر 4 دسمبر 2017 23:08

بلاول بھٹو اور  آصف زرداری کا شوکت عزیز کے بیٹے کے انتقال پر نج و غم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2017ء) نپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سے ان کے صاحبزادے عابد شوکت عزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں آپ اور آپ کے خاندان کے لئے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہوں۔

آصف علی زرداری نے اپنے پیغام کہا کہ جواں سال اور اکلوتے صاحبزادے کا انتقال ناقابل برداشت درد ہوتا ہے اور میں دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے لئے دعا گو ہوں۔ آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے لئے مغفرت اور اور ان کے غمزدہ خاندان کے صبر جمیل کی دعا کی۔