فیض آباد دھرنا کو ختم کروانے میں آرمی چیف نہیں بلکہ آئی ایس آئی کے افسر نے اہم کردار ادا کیا: جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب

muhammad ali محمد علی پیر 4 دسمبر 2017 22:45

فیض آباد دھرنا کو ختم کروانے میں آرمی چیف نہیں بلکہ آئی ایس آئی کے افسر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2017ء) جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنا کو ختم کروانے میں آرمی چیف نہیں بلکہ آئی ایس آئی کے افسر نے اہم کردار ادا کیا۔ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے معاملے کو ختم کروانے میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔

(جاری ہے)

امجد شعیب کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے تمام معاملے کو آئی ایس آئی کے ایک افسر دیکھ رہے تھے۔ حکومت کی جانب سے جب دھرنا ختم کروانے کیلئے آرمی چیف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مشورہ دیا کہ یہ تمام معاملے پر آئی ایس آئی کے افسر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ لہذا ان سے رابطہ کیا جائے۔ امجد شعیب کا مزید کہنا ہے کہ دھرنے والوں سے ہونے والے معاہدے میں نام تو آرمی چیف کا شامل کیا گیا تاہم معاہدہ آئی ایس آئی کے افسر کی جانب سے طے کروایا گیا تھا۔