پارلیمنٹ، جمہوریت اور جمہوری حکومت کے خلاف قوتوں سے لڑتے رہیں گے، پارلیمنٹ مقدم ہے، نواز شریف

معاملات پارلیمنٹ میں لائیں، جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے بارے آگاہ کریں، مسلم لیگ کی حکومت کا ساتھ دیں گے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید احمد شاہ کا ’’اے پی پی‘‘ کو انٹرویو

پیر 4 دسمبر 2017 21:24

پارلیمنٹ، جمہوریت اور جمہوری حکومت کے خلاف قوتوں سے لڑتے رہیں گے، پارلیمنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، جمہوریت اور جمہوری حکومت کے خلاف قوتوں سے لڑتے رہیں گے، پارلیمنٹ مقدم ہے، نواز شریف معاملات پارلیمنٹ میں لائیں، جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے بارے آگاہ کریں، مسلم لیگ کی حکومت کا ساتھ دیں گے۔

گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی نظریاتی سیاست کرنے والی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، دارالحکومت میں (آج) منگل کو اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ سندھ سمیت پورے ملک میں پیپلز پارٹی کے ورکر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت، جمہوری حکومت اور پارلیمنٹ کے خلاف کسی قسم کی کوئی سازشیں برداشت نہیں کریں گے، نواز شریف پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کیلئے معاملات کو ایوان میں زیر بحث لائیں، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ منتخب حکومت کو ہر صورت مدت پوری کرنی چاہئے، پیپلز پارٹی اس کی حمایت کرتی ہے، پارلیمنٹ کو کمزور ادارہ نہیں بننے دیں گے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالہ سے عوامی طاقت کے مظاہرہ کیلئے منعقد کئے گئے جلسہ کے آئندہ الیکشن میں سیاست پر مثبت اثرات ظاہر ہوں گے۔ سندھ سمیت ملک بھر سے لوگوں کی خواہش ہے کہ اسلام آباد کے جلسہ میں شرکت کریں، ہم نے صرف ریجن کے پارٹی ورکروں پر زیادہ توجہ دی ہے۔