بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 4 دسمبر 2017 21:19

بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے صاحبزادے کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سے ان کے صاحبزادے عابد شوکت عزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں آپ اور آپ کے خاندان کے لئے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہوں