ن لیگ کا میر ظفر اللہ خان جمالی اور رضا حیات ہراج کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 4 دسمبر 2017 20:20

ن لیگ کا میر ظفر اللہ خان جمالی اور رضا حیات ہراج کو پارٹی سے نکالنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2017ء) ن لیگ نے میر ظفر اللہ خان جمالی اور رضا حیات ہراج کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی سینئر قیادت نے اراکین قومی اسمبلی میر ظفر اللہ خان جمالی اور رضا حیات ہراج کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی سینئر قیادت کی جانب سے نواز شریف سے درخواست کی گئی ہے کہ پارٹی کے باغی اراکین بشمول میر ظفر اللہ خان جمالی اور رضا حیات سے بھی استعفے لے لیے جائیں۔ یہ مطالبہ ن لیگ کے سی ای سی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں رہنما اپنی پارٹی قیادت کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کر چکے ہیں۔ جبکہ دونوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمز بل کے سلسلے میں ن لیگ کے حق میں ووٹ بھی نہیں دیا گیا۔