پاک فضائیہ کے ایئر ٹرانسپورٹ سپورٹ سکوارڈن نمبر 6 کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر 10روپے مالیت کا خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پیر 4 دسمبر 2017 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2017ء) پاکستان پوسٹ نے پاک فضائیہ کے ایئر ٹرانسپورٹ سپورٹ سکوارڈن نمبر 6 کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر 10روپے مالیت کا خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ڈاک ٹکٹ پاک فضائیہ کے سکوارڈن نمبر 6 کی خدمات کے اعتراف میں جاری کیا گیا چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے گزشتہ روز سکوارڈن نمبر 6 کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں پاکستان پوسٹ کی طرف سے جاری کئے گئے ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی۔

ڈاک ٹکٹ پر پاک فضائیہ نے سکوارڈن نمبر 6 کے خصوصی ٹرانسپورٹ طیارے کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ کے کتابچے میں سکوارڈن نمبر 6 کامیابیاں رقم کی گئی ہیں ۔ یہ خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ پیر سے ملک بھر کے جنرل پوسٹ آفسز اور ڈاک ٹکٹوں کے شائقین کے لئے قائم سنٹرز پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :