میری جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کسی رہنما کے بارے سازشیں کرنے کی باتیں انتہائی بے بنیاد ہیں،ڈاکٹرعاصم حسین

پیر 4 دسمبر 2017 17:34

میری جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کسی رہنما کے بارے سازشیں کرنے کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2017ء) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ میری جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کسی رہنما کے بارے سازشیں کرنے کی باتیں انتہائی بے بنیاد ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پر اس طرح کی باتیں کرکے پارٹی رہنماوں کے درمیان اختلافات اور دراڑ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔پیر کو اپنے بیان میں ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کی صدارت ذاتی وجوہات کی بنا پر چھوڑی ہے۔

(جاری ہے)

میں نے پارٹی سے کبھی عہدہ مانگ کر نہیں لیا اور مجھے وزیراعلی بننے کا شوق بھی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کا دیرینہ اور مخلص کارکن ہوں آئندہ بھی جو ذمہ داری ملے گی خلوص کے ساتھ قبول کروں گا۔ میں نے ہمیشہ ملک کی عوام اور بالخصوص کراچی کی عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ مجھے پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورے پاکستان میں متحد اور مستحکم ہے۔