احتساب عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 دسمبر 2017 16:39

احتساب عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2017ء) : احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان کو نیب ریفرنسز کی سماعت میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دیا گیا۔ دونوں ملزمان کو تینوں ریفرنسز میں اشتہاری قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب نے عدالت میں بتایا کہ حسن اور حسین نواز کی کوئی جائیداد نہیں ملی جبکہ ان کے بنک اکاﺅنٹس اور شئیرز پہلے سے ہی منجمد ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری برقرار رہیں گے ۔ اشتہاری قرار دئے جانے کے بعد حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف نیب آرڈیننس سیکشن512کے تحت شہادتیں ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہو گا۔