نوازشریف کی طرف سے کشمیری قائدین کو سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران بنائے جانے پر کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

راجہ فارو ق حیدر ،حافظ حفیظ الرحمن ،چوہدری طارق فاروق ،شاہ غلام قادراورعبدالخالق وصی کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران بنائے جانے پر ن لیگ ضلع پونچھ کا جشن

پیر 4 دسمبر 2017 16:11

نوازشریف کی طرف سے کشمیری قائدین کو سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران ..
راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2017ء) راجہ فارو ق حیدر ،حافظ حفیظ الرحمن ،چوہدری طارق فاروق ،شاہ غلام قادراورعبدالخالق وصی کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران بنائے جانے پر ن لیگ ضلع پونچھ کا جشن ۔نوازشریف کو کشمیریوں کا حقیقی محسن قرار دے دیا ،ن لیگ کے ضلعی صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ کا جشن تشکر کی تقریب سے خطاب ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف کی طرف سے کشمیری قائدین کو سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران بنائے جانے پر کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ضلعی سیکرٹریٹ میں ضلع صدر ایڈووکیٹ اعجازیوسف کی قیادت میں جشن کا اہتمام کیا گیا جشن کی تقریب سے خطاب کرتے اعجازیوسف نے کہا کہ نوازشریف نے یہ اقدام اٹھا کر 23مارچ 1940کی یاد تازہ کر دی جب بانی پاکستان محمد علی جناح نے مسلم لیگ کا سربراہ ہوتے ہوئے کشمیر سے تعلق رکھنے والے پونچھ کے ایک سپوت مولانہ غلام حید ر جنڈالوی کو بر صغیر کے دیگر نمائندوں کی نسبت زیادہ وقت تقریر کے لیے دیا تھا اور اپنی کشمیر دوستی ثابت کی تھی اب مسلم لیگ کی اعلی قیادت میں میاں نوازشریف نے بانی پاکستان کی تقلید کرتے مسلم لیگ آزاد کشمیر میں چٹان کی حیثیت رکھنے والے اور حقیقی معنوں میں تمام حقدار لیڈروں کو بااختیار بنا کر ایک دفعہ پھر کشمیر دوستی ثابت کر دی اس اقدام پر مسلم لیگ(ن) مرکزی قیادت بالخصوص قائد میاں نوازشریف کا شکریہ ادا کرتی ہے اور توقع رکھتی ہے کہ عوامی امنگوں کے ترجمان حقیقی قائدین نوازشریف کے پیغام کو ہر جگہ لے جا کر عوام دوست بنا کر صحیح معنوں میں مسلم لیگ نمائندہ قوت ثابت کریں گے اور ن لیگ کو کاغذی لیڈروں کی بجائے عوامی انقلابی پارٹی بنائیں گے ۔