سعودی عرب ، جدہ فلیمنگومال میں آگ پر قابو پا لیا گیا، 9افراد زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 4 دسمبر 2017 15:03

سعودی عرب ، جدہ فلیمنگومال میں آگ پر قابو پا لیا گیا، 9افراد زخمی
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے مشہور معروف شہر جدہ کی شاہراہ امیر ماجد پر فلیمنگومال میں آگ لگ گئی ۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی اتوار کو شام7بجکر17منٹ پر لگی تھی۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیمیں دو حصوں میں تقسیم ہوگئیں تھیں ۔ ایک ٹیم آگ بھجانے کا کام کررہی تھی جبکہ دوسری مال میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال رہی تھی۔ آگ مال کی دوسری منزل میں لگی تھی۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ شہر ی دفاع کے اہلکاروں کی مدد کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی جائے حادثہ پر موجود تھے جو لوگوں کو متاثرہ مقام سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مصروف شاہراہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے یونٹس کو پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ فائر انجن کو متاثرہ مقام پر پہنچنے کیلئے فٹھ پاتھ کے اوپر سے گاڑی کو لے جانا پڑا ۔ آتشزدگی میں کسی قسم کا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہوا ۔ آگ مال کے ایک شوروم کی بیرونی جانب لگی تھی جسے دور سے دیکھا جاسکتا تھا ۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ دیوار میں لگے ائیر کنڈیشنگ یونٹ سے لگی تھی جس کے بعددیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی تھی اور پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لینے ہی والی تھی کہ فائر فائٹرز کی ٹیم نے بروقت جائے حادثہ پرپہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں لگ گئی ۔

مال میں موجود افراد آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر باہر نکل گئے جبکہ کچھ لو گ آتشزدگی کی ویڈیوبناتے رہے ۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے آتشزدگی کی وجہ معلوم کی جارہی ہیں ۔ محکمہ شہری دفاع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدہ کے شاہراہ امیر ماجد(السبعین ) پر واقع فلیمنگو مال میں آتشزدگی کے باعث 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 خواتین اور 7مرد تھے۔ 4 زخمیوں کی حالت نازک تھی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باقی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ آتشزدگی کے باعث مال میں پھنس جانے والے ایک ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :