عدالت نے گل محمد خان کے خلاف دائر دھاندلی کیس عدم ثبوت کی بناء پر خارج کر دیا

پیر 4 دسمبر 2017 15:59

عدالت نے گل محمد خان کے خلاف دائر دھاندلی کیس عدم ثبوت کی بناء پر خارج ..
بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) سیشن جج کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر بٹگرام گل محمد خان کے خلاف مخالف امیدوار عبدالله خان کی طرف سے دائر دھاندلی کیس عدم ثبوت کی بناء پر خارج کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ بلدیاتی الیکشن میں بٹگرام کی یونین کونسل بانیاں میں جے یو آئی کے امیدوار گل محمد خان ضلع کونسل کا الیکشن جیت گئے تھے جس کے بعد ان سے ہارنے والے امیدوار عبدالله خان نے الیکشن ٹریبونل میں ان کے خلاف دھاندلی کا مقدمہ دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گل محمد خان نے تین پولنگ سٹیشنوں بانڈیگو، تکیہ اور بھٹیاں میں دھاندلی کرتے ہوئے جعلی ووٹ کاسٹ کئے ہیں جس پر گذشتہ دنوں سیشن جج عدالت بٹگرام نے عبدالله سے ثبوت فراہم کرنے کو کہا، ثبوت کی عدم ادائیگی پر عدالت نے ان کا مقدمہ خارج کر دیا اور گل محمد خان کو بری کر دیا جس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔