سعودی عرب ، جدہ ساحل سمندر پر پاکستانی بچی ڈوب کر جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 4 دسمبر 2017 14:47

سعودی عرب ، جدہ ساحل سمندر پر پاکستانی بچی ڈوب کر جاں بحق
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2017ء) مقامی زرائع انبلاغ کے مطابق جدہ کے ساحل پر سیروتفریح کیلئے آنے والے پاکستانی خاندان کی بچی ساحل سمندر پر کھیلتے ہوئے ڈوب گئی۔ واقعہ جدہ کے نئے کورنیش کے افتتاح کے بعد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کا نام عالیہ بتایاگیا ہے۔ موقع پر موجود چشم دید گواہ عبدالناصر الزہرانی نے مقامی میڈیا کے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے ڈوبنے کے وقت وہ کورنیش پر موجود تھا۔

بچی اپنے اہل خانہ کے ساتھ نیا کورنیش دیکھنے آئی تھی۔ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ بچی کو بچایا جا سکتا تھا لیکن اسے بچانے کی کوششیں درست انداز سے نہیں کی گئیں جسکی وجہ سے وہ بے موت مر گئی۔ اسنے مزید کہا کہ پانی سے نکالنے کے بعد میں نے اسے ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی تھی ۔

(جاری ہے)

میرے ساتھ موقع پر موجود ایک خاتون نے بھی اپنی سی کوشش کی ۔

بعدازاں سول دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچی کو فوری طور پر سعودی جرمن اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ بچی جانبر نہ ہوسکی۔ دوسری طرف کوسٹ گارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ جدہ کے شمالی کورنیش میں ایک پاکستانی بچی ڈوب گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی بچانے والی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچی کو سمندر سے نکال کر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ بعدازاں بچی کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔