لاہور سے دو فلموں کی پیشکش ہوئی ہے ،شان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کی بھی آفر ہے ‘ ماورا حسین

پیر 4 دسمبر 2017 13:35

لاہور سے دو فلموں کی پیشکش ہوئی ہے ،شان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2017ء) اداکارہ ماورہ حسین نے کہا ہے کہ لاہور سے دو فلموں کی پیشکش ہوئی ہے جبکہ شان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کی بھی آفر ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ زندہ دلان لاہور جتنے خوش دل ہیں اتنے ہی ان کے کھانے بھی مزیدار ہوتے ہیں ، میرا لاہور میں آنا جانا لگا رہتا ہے اور جب بھی لاہور آتی ہوں تو کڑائی گوشت ، قورمہ اور بریانی کی فرمائش ضرور کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

پورے پاکستان میں کھانے پینے کے معاملے میں لاہور شہر سب سے آگے ہے اور اسکے ساتھ لاہور میں بسنے والے شہری بھی فنکار دوست ہیں جو حقیقت میں فن شنانس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے مگر میری خواہش ہے کہ میں زیادہ پاکستانی فلموں میں کام کروں، لاہور سے تعلق رکھنے والے دو فلم پروڈیوسروں نے مجھے اپنی فلموں کے لئے پیشکش کی ہے ، اس حوالے سے ابھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور ایک فلم میں مجھے شان کے مد مقابل کردار کی پیشکش بھی ہوئی ہے جو میرے لیے خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کے آنے سے بہت بہتری آئی ہے اور مستقبل میں مزید نئے اداکار بڑی سکرین پر نظر آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :