جسٹس افتخار چوہدری نے مجھے آئوٹ کر دیا تھا ،ْ

اب نواز شریف کو آئوٹ کر دیاگیا ہے ،ْ یوسف رضا گیلانی جو بچے گاوہی 2018ء کاالیکشن لڑیگا ،ْ سابق وزیر اعظم سینئر وائس چیئر مین پیپلز پارٹی کی میڈیا سے بات چیت

پیر 4 دسمبر 2017 13:35

جسٹس افتخار چوہدری نے مجھے آئوٹ کر دیا تھا ،ْ
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم وسینئروائس چیئرمین پیپلزپارٹی سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ جو بچے گاوہی 2018ء کاالیکشن لڑیگا‘سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مجھے آئوٹ کردیاتھا ،ْاب نوازشریف کوآئوٹ کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کے دور ان جاوید ہاشمی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہو ئے انہوںنے کہاکہ ان کے کسی بھی جماعت میں جانے سے جنوبی پنجاب کی سیاست پرکوئی اثرنہیں پڑیگا ،ْ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکرتاجر برادری کی فلاح و بہبودکیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیگی۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اورپیپلز پارٹی تاجروں سمیت کسانوں‘ مزدوروں اور عوام کے حقوق کی واحد ضامن ومحافظ جماعت ہے۔تاجربرادری کے کندھوں پرسوارہوکراقتدارمیںآنیوالے موجودہ حکمرانوںنے بینک ٹرانزیکشن پراعشاریہ چھ فیصدٹیکس لگاکرتاجروں اورعوام کیساتھ ظلم کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔