پاک سعودی عرب خصوصی افواج کی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مشقیں الشہاب۔II ریاض میں جاری‘ آئی ایس پی آر

اتوار 3 دسمبر 2017 22:20

پاک سعودی عرب خصوصی افواج کی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مشقیں الشہاب۔II ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2017ء) پاک سعودی عرب خصوصی افواج کی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مشقیں الشہاب۔II شہزادہ نائف سیکورٹی شہر ریاض میں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مشقوں کا آغاز 25 نومبر سے ہوا جو 10 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ الشہاب۔

(جاری ہے)

I گزشتہ برس پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں۔ پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے 68 افسران اور جوانوں پر مشتمل دستے ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاک۔ سعودی عرب مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کو دہشت گردی کے خاتمہ میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا اور دونوں ممالک کی افواج کے مابین دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہو گا۔