ْجہلم، مسلم لیگ ن کے نوجوان راہنما تبسم شاہین ڈار ضلعی تعلیمی کمیٹی کا چیئرمین نامزد

اتوار 3 دسمبر 2017 19:24

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوان راہنما تبسم شاہین ڈار کو ضلعی تعلیمی کمیٹی کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض کی منظوری پر خادم اعلیٰ پنجاب نے تبسم شاہین ڈار کو ضلعی تعلیمی کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا ہے عوام نے ان کی نامزدگی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں خادم اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی انقلاب کے مشن کو پورا کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :