جہلم، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان کے ترقیاتی فنڈز بحال

اتوار 3 دسمبر 2017 19:24

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2017ء) رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان کے ترقیاتی فنڈز بحال،تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان کے ترقیاتی فنڈز جو وزیراعظم پاکستان نے جاری کیے تھے ان کو ضلع کونسل کے چیئرمین ،وائس چیئرمین کے انتخابات کے موقع پر منجمد کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے حلقہ این اے 63کے لوگ مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے اور جاری ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھے جس پر حلقہ این اے 63کی سیاسی صورتحال میں لوگ مایوسی کا شکار ہو گے تھے لیکن نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان کی ذاتی کاوش اور کوشش کی وجہ سے فنڈز بحال ہو گئے ہیں اور حلقہ این اے 63میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر پر 35کروڑ روپے خرچ ہونگے جبکہ حلقہ کے لوگوں نے خوشی کااظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :