ایم اایس ایف کے زیر اہتمام سالانہ کارکردگی سیمینار

اتوار 3 دسمبر 2017 19:22

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2017ء)ایم اایس ایف کے زیر اہتمام سالانہ کارکردگی سیمینار ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن میں ہوا سیمینار میں ہیڈ آف میشن ڈاکٹر کورین ،پروجیکٹ کوارڈینیٹر طارق خان، لاگ منیجر سلمان خان،ڈاکٹر فرحان ڈی ائی ٹی سپیشلسٹ،ڈاکٹر مسعود میڈیکل ٹیم لیڈر ،داود جی بڑی تعداد میں قبائلی ، سیاسی وسماجی رہنماء اور ہر طبقہ فکر کے لوگ شریک تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف میشن ڈاکٹر کورین نے کہا کہ ایم ایس ایف 1980سے پاکستان میں کام کر رہی ہیں ایم ایس ایف کا پہلا بڑا آپریشن 1986میں سر انجام دیا ایم ایس ایف کا سب سے پہلا ہسپتال میں ضلع چاغی میں بنا یا تھا ایم ایس ایف کا میشن ہے جہاں پر بھی صحت کی سہولیات کا فقدان ہو،جنگ زدہ علاقہ ہوں وہاں پر زخمیوں کا علاج معالجہ ہو،اور قدرتی آفات میں عام لوگوں کا علاج معالجہ بغیر کسی فیس کے سر انجام دیتے ہیں ایم ایس ایف ایک خود مختار ادارہ ہے یہ ادارہ گورنمنٹ آف پاکستان سے فنڈ نہیں لیتا ایم ایس ایف دنیامیں موجود غیوراور ہمدرد لوگوں کے فنڈ سے چلتا ہے ہم کسی سیاسی ، مذہبی اور قبائلی اسر و رسوخ کے بغیر عام عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرتے ہیں ایم ایس ایف دنیاے کے 65ممالک میں صحت کا مشن پر کام کر رہے ہیں پاکستان میں 2005کا زلزلہ اور 2011/12میں سندھ و بلوچستان کے سیلاب زدگان کو بھرپور مدد کی اور صحت کی سہولیات فرام کئے تھے مزید کہا کہ ایم ایس ایف صرف بلوچستان میں کام نہیں کررہی ہیں بلکہ خیبر پختونخوا اور سندھ میں بھی صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں بلوچستان میں چمن، کوئٹہ ،نصیر آباد ، جعفر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جس میں ڈلیوری کیسز میں زچہ و بچہ کے اموات کا روک تھام کرنا ، نیوٹریشن ،ویکسن پر کام کرہے ہیں مزید کہا کہ چمن میں ایم ایس ایف 2007سے کام کر رہے ہیں اس میشن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بلڈ بینک،لیبارٹری ،بریتھنگ یونٹ،زچہ و بچہ کیسز کرنااوردونوں کا علاج معالجہ کرنا،نیوٹریشن پروگرام،مینٹل پیشنٹ پروگرام ،شعبہ حادثات میں مکمل تعان کر رہی ہیں اس کے بعد پروجیکٹ کوارڈینیٹر طارق خان،ڈاکٹر فرحان،ڈاکٹر مسعود نے ایم ایس ایف کی کارکردگی پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ حادثات میں سیریس زخمیوں کو کوئٹہ بھی ریفر کر رہے ہیں اور اس زخمی کو تمام خرچہ بھی ادا کرتی ہیں شعبہ حادثات میں 5823مریضوں و زخمیوں کو علاج کرچکی ہیں اور اس میں 162سیریس زخمیوں کو کوئٹہ بھی ریفر کیا گیا اور اس کے ساتھ زچہ و بچہ کیسز 11162بھی ایم ایس ایف کے ہسپتال میں ہوئے ہیں اس میں 224کیسز آپریشن کے ذریعے ہوئے ہیں اس کے ساتھ غذاکے کمی کے شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 1043کو بھی علاج معالجہ فراہم کیا گیا 3994 خسرہ اور 8461پولیو مریضوں کو معالجہ فراہم کیا گیا ہے ۔