ریاض میں پاک سعودی عرب مشترکہ انسداددہشتگردی مشقیں"الشہاب 2"جاری

مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کوایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کاموقع ملے گا ،دونوں ممالک اورفورسزکے تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے،آئی ایس پی آر

اتوار 3 دسمبر 2017 18:50

ریاض میں پاک سعودی عرب مشترکہ انسداددہشتگردی مشقیں"الشہاب 2"جاری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2017ء) ریاض میں پاک سعودی عرب مشترکہ انسداددہشتگردی مشقیں"الشہاب 2"جاری،مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کوایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کاموقع ملے گا ،دونوں ممالک اورفورسزکے تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ریاض میں پاک سعودی عرب مشترکہ انسداددہشتگردی مشقیں"الشہاب 2"جاری ہیں ، - 25نومبرکوشروع ہونیوالی مشقیں 10 دسمبرتک جاری رہیں گی،پاکستانی دستہ اسپیشل سروسزگروپ کے 68 جوانوں اورافسروں پرمشتمل ہے۔

ان مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کوایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کاموقع ملے گا، د ونوں ممالک اورفورسزکے تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق الشہاب ون مشقیں گزشتہ سال پاکستان میں ہوئی تھیں۔