نواز شریف کو پاکستان کو اقتصادی اور معاشی طور پر ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کی سزا دی جا رہی ہے جو قوم ہر گز قبول نہیں کرتی‘رانا تنویر حسین

جو فیصلہ 2018ء کے انتخابات میں آئے گا وہ سب کو بہا لے جائے گا پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہو چکا جو کام کوئی جماعت اور ڈکٹیٹر نہ کر سکا وہ آصف علی نے کر دکھایا ‘وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

اتوار 3 دسمبر 2017 18:40

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو پاکستان کو اقتصادی اور معاشی طور پر ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کی سزا دی جا رہی ہے جو قوم ہر گز قبول نہیں کرتی ۔ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خضر رزاق ریحان اور یو سی چیئرمین چوہدری ارشد ورک کے ہمراہ متحدہ پریس کلب مریدکے کے بانی صدر بزرگ صحافی سید سرور بخاری کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میاں نواز شریف جن سازشوں اور خفیہ ہاتھوں کا ذکر کر رہے ہیں اس میں کچھ کچھ سچائی ہے جو لزام لگا کر میاں نواز شریف کا نا اہل کیا گیا انکی فیملی کے خلاف احتساب شروع ہوا اس پر پوری قوم حیران ہے میاں نواز شریف اور انکی فیملی کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ اس نے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر کیوں ڈالا اقتصادی اور معاشی طور پر ایشیاء کا ٹائیگر بننے کا خواب کیوں دیکھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ایک فیصلہ خفیہ ہاتھوں کا آیا ایک عوام کا 2018 کے انتخابات میں آئے گا جو سب کو بہا لے جائے گا پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہو چکا جو کام کوئی جماعت اور ڈکٹیٹر نہ کر سکا وہ آصف علی نے کر دکھایا پیپلز پارٹی کو الیکشن میں آدمی نہیں ملیں گے یہی صورتحال پی ٹی آ،ْی کی ہو گی اس کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونگی عمران خان کی جھوٹ اور گالم گلوچ کی سیاست کو 2018 کے انتخابات میں دفن کر دیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا این ٹی ایس کامسٹس میں ار بوں روپے کی کرپشن کا جو انکشاف کیا جا رہا ہے اس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے جن وزیر کا الزام ہے وہ صرف وزیر مملکت تھے وہ ان پر الزام لگا کر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں جو حقیقت ہو گی سامنے آجائے گی ۔انہوں نے کہا پاکستا ن دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے اس کے پاس دنیا کی ایسی جدید میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے جو گنتی کے ایک دو ممالک کے علاوہ کسی کے پاس نہ ہے انہوں نے کہا بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے افغانستان حکومت اور نیتو فورسز سربراہ سے کہا ہے کہ یہ کاروائیاں برداشت سے باہر ہیں یہ ختم نہ ہوئیں تو پاکستان جواب دینے کا حق رکھتا ہے انہوں نے کہا بھارت جو مرضی کر لے خطہ کا چوہدری بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے حقیقت تسلیم کرے اور اپنی عوام پر رحم کرے خطہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پاکستان کا ساتھ دے اور سرحدوں کی خلاف ورزی بند کرے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے وگرنہ بھارت کو پچھتانہ پڑے گا۔