پاک فضائیہ کے سکوارڈن نمبر 6 کی 75سالہ تقریب کا انعقاد

اتوار 3 دسمبر 2017 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2017ء) پی اے ایف نورخان پر پاک فضائیہ کے تاریخی سکوارڈن نمبر نمبر 6سکواڈرن پاک فضائیہ کا سب سے قدیم سکواڈرن ہے جو ٹریکنوپولی کے مقام پر 1942قائم ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں اس وقت ہاکر ہیریکینطیارے استعمال ہوئے اس سکواڈرن میںBristol Freighter, Spitfire, Dakota, طیارے بھی استعمال کئے یہ سکواڈرن آجکل Hercules C-130اور Casa CN-235طیارے استعمال کر رہا ہے ۔

یہ سکواڈرن ضرورت کی ہر گھڑی میں قوم کی توقعات پر پورا اترتا ہے اور زلزلہ زدگان اور سیلاب متاثرین کو ہر طرح سے مدد فراہم کرتا ہے۔ 1965کی جنگ کے دوران اس سکواڈرن کو لڑاکا سکواڈرن میں تبدیل کیا گیا اور اس وقت کے سربراہ ائیر مارشل نور خان نے بذات خود اس طیارے میں دشمن کے علاقے میں بمباری کی۔ اس سکواڈرن کو دوسری جنگ عظیم میں شرکت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :