سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمدخان نے حلقہ سماہنی کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے‘راجہ خورشید احمد خان

اتوار 3 دسمبر 2017 14:42

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2017ء) مسلم لیگ ن کے اوورسیز راہنماراجہ خورشید احمدخان نے کہا ہے کہ سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمدخان نے حلقہ سماہنی کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے۔حلقہ سماہنی کی مین سڑکات اور لنک روڈز پر تیزی سے کام جاری ہے۔راجہ مقصود احمدخان خود ترقیاتی کاموں کامعائنہ کرتے ہیں اور ترقیاتی کاموں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے ۔

جس پر مسلم لیگ ن کی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اوورسیزراہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔راجہ خورشید احمدخان نے کہا کہ سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمدخان جس طرح حلقہ سماہنی کی تعمیروترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اس سے حلقہ سماہنی کی10 سالہ محرومیوں ختم ہونگی اور تعمیروترقی زمین پرنظرآئے گی۔ انھوں نے راجہ مقصود احمدخان کی کارکردگی کو زبر دست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ راجہ مقصود احمدخان حقیقی معنوں میںتعمیروترقی کے ہیروہیںدن بدن ان کی شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔راجہ مقصود احمدخان کی قیادت میں مسلم لیگ ن سماہنی میںچٹان کی طرح مضبوط ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :