محنت انسان کوسونابنادیتی ہے سکول ملک کی حیثیت رکھتے ہیں ‘سردار سکندر حیات خان

ٹیچرزاپنی ذمہ داریاں،اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیںبچوںکومحنت ولگن سے پڑھائیں‘گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کوٹلی میں خطاب

اتوار 3 دسمبر 2017 14:42

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2017ء) آزادکشمیرکے سابق صدر،سابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے کہاہے کہ محنت انسان کوسونابنادیتی ہے سکول ملک کی حیثیت رکھتے ہیں سکولوںسے پڑھنے کے بعدصدر،وزیراعظم،جج،پائلٹ،ڈاکٹر،انجینئرزبنتے ہیںآپ بچوںکواس وقت ہرسہولت میسرہے جب میںپڑھتاتھاتواس وقت ہمارے بیٹھنے کے لیے بنچ کرسی کچھ بھی نہ تھی ہم نیچے زمین اورپتھروںپربیٹھ کرپڑھتے تھے ہم نے کئی کئی کلومیٹرپیدل چل کرتعلیم حاصل کی ہے آپ بچوںنے اس ملک کوسنوارناہے آپ اس ملک کے نگہبان ہیںمستقبل آپ کاہے یہ وقت پڑھنے کاہے خوب محنت کریںاوردنیامیںاپنانام پیداکریںاپنے والدین کی خدمت کریںماںکے قدموںکے نیچے جنت ہے والدین کی خدمت کرنے سے دنیاوجہاںکی کامیابیاںملتی ہیںمحنت کرنے والوںکوعزت اورمقام ملتاہے میری دعاہے کہ اس نسل میںسے کشمیرکوآزادکرانے والے پیداہوںانہوںنے کہاکہ ٹیچرزاپنی ذمہ داریاں،اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیںبچوںکومحنت ولگن سے پڑھائیںیہاںآکرمجھے میرابچپن یادآگیاہے اس ادارے سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیںیہاںآکرمجھے بہت اچھا لگاہے ادارہ ھذاکے مسائل حل کرنامیری ذمہ داری ہے انہوںنے سکول کے بچوںسے مخاطب ہوکرکہاکہ بچویہ وقت پڑھنے اورمحنت کرنے کاہے آپ آج محنت کروخوب دل لگاکرپڑھوکل آپ کواس کااجرملے گااورآپ اچھے مقام پرہونگے محنت میںعظمت ہے محنت کرنے والوںکوہی منزل ملتی ہے خوب دل لگاکرپڑھیںاوراپنا،اپنے والدین اورعلاقے کانام روشن کریں-ان خیالات کااظہارانہوںنے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کوٹلی میںمنعقدہ محفل میلادسے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاجس کی صدارت ڈی ای اوسائیںسلطان احمدنے کی جبکہ میزبان محفل پرنسپل سکول ھذاراجہ مزمل تھے۔

(جاری ہے)

تقریب آمدپرسابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کاسکول کے سکائوٹس نے شانداراستقبال کیا۔سابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے مقابلہ قرات،نعت ،تقاریرومقابلہ عارفانہ کلام میںپوزیشن حاصل کرنے والے طلبامیںشیلڈزانعامات کے علاوہ نقدانعامات بھی دیئے۔ادارہ ھذاکے طلبانے سیرالنبی ﷺ پرروشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ انتہائی خوبصورت اندازمیںنعت وعارفانہ کلام بھی پیش کئے جنہیںسامعین نے بہت دلجمعی کے ساتھ سنااوردل کھول کرطلباء کودادبھی دی۔تقریب کے آخرمیںسابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے سکول کاپیدل دورہ بھی کیااس موقع پرسردارسکندرحیات خان نے سکول کے ماضی کے حوالہ سے بہت سی تاریخی باتوںکابھی تذکرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :