صومالیہ دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 512 ہوگئی، 62 افراد تاحال لاپتہ

اتوار 3 دسمبر 2017 14:21

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 512 ہوگئی، 62 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کی مصروف شاہراہ پر14 اکتوبر کو ہونے ٹرک بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 512 ہوگئی جبکہ 312 افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ کیمطابق دھماکے کی312 افراد زخمی زیرعلاج ہیں جبکہ 62 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

موغادیشو دھماکے میں 600 سے 800 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جبکہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کی تھی۔خیال رہے کہ موغادیشو میں بم دھماکے سے دو دن پہلے امریکہ کے افریقی کمانڈ کے سربراہ نے صومالیہ کے صدر سے دارالحکومت میں ملاقات کی تھی جس کے دو روز بعد ملک کے آرمی چیف اور وزیردفاع نے استعفی دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :