راجہ پرویز اشرف کے گھر اسلام آباد میں محفل میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد ،بلاول بھٹو اور پی پی کے سینئرقیادت کی شرکت

ہفتہ 2 دسمبر 2017 23:17

راجہ پرویز اشرف کے گھر اسلام آباد میں محفل میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر اسلام آباد میں محفل میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد کیا گیا ۔ محفل کے مہمان خصوصی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تھے۔ محفل میلاد میں پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت بھی شریک ہوئی ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشدید احمد شاہ ، پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری ، سینیٹر فرحت اللہ بابر، پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ، ندیم افضل چن ، اخوانزادہ، زمرد خان ، چوہدری یاسین اور دیگر رہنمائوںنے شرکت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محفل میلاد النبی کے احترام میںمیڈیا سے گفتگو نہیں کی جائے گی ۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ تلاوت کی سعات سویٹ ہوم کے بچوں نے حاصل کی اور نعت خوانی کی گئی ۔ بعد میں دعا کرائی گئی ۔ آخر میں تمام شرکاء کو کھانا کھلایا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے راجہ پرویز اشرف کے گھر میں کھانا کھایا۔