جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور میں شہید میجر محمد اسحق کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی کی‘ آئی ایس پی آر

ہفتہ 2 دسمبر 2017 22:54

جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور میں شہید میجر محمد اسحق کے گھر گئے اور فاتحہ ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو لاہور میں شہید میجر محمد اسحق کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے شہید میجر محمد اسحق کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں نے ہمارے عزم و ہمت کو مزید مضبوط کیا ہے۔ دہشت گردوں کے ایسے بزدلانہ واقعات سے ہمارے عزم متزلزل نہیں ہوں گے۔ دہشت گردوں کو ہر قیمت پر شکست ہو گی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔