سیرت النبی ﷺ اور میلاد البنی ﷺ کو ملایا جائے تو عشق مصطفی ﷺ کامل ہو گا، مولانا عبدالغفور حیدری

سروردوجہان عظیم تحفہ خداوندی ہیں،اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کو اپنے فروعی اختلافات ختم کرکے متحدہونا وقت کی ضرورت ہے، ڈپٹی چیئرمین سینٹ

ہفتہ 2 دسمبر 2017 22:49

سیرت النبی ﷺ اور میلاد البنی ﷺ کو ملایا جائے تو عشق مصطفی ﷺ کامل ہو ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ سیرت النبی ﷺ اور میلاد البنی ﷺ کو ملایا جائے تو عشق مصطفی ﷺ کامل ہو گا،سروردوجہان عظیم تحفہ خداوندی ہیں،اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کو اپنے فروعی اختلافات ختم کرکے متحدہونا وقت کی ضرورت ہے،علما مکمل طورپر میدان سیاست میں نہ آئے تو نفاد اسلام ناممکن ہے،الیکشن اصلاحات کی آڑ میں تحفظ ختم نبوت قانون کو غیر موثر کرنے کی مذموم کوشش کی گئی جیسے جمعیت علماء اسلام کے سینٹر حافظ حمد اللہ نے اسمبلی میں احتجاج کیا،اس ناپاک ترامیم کو ختم کرانے میں مولانا فضل الرحمن نے اہم کرداراداکیا،پارلیمنٹ میں تحفظ ختم نبوت کی جنگ جے یو آئی نے لڑی،ان خیالات کااظہارانہوںنے جامع مسجدمحمد رسول ﷺ چکری روڈمیں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینٹر حافظ حمد اللہ ،مولانا عبدالغفار توحیدی ، قاری عبدالرشید،جے یو آئی آزادکشمیر کے امیرمولانا سعید یوسف ، علامہ شبیر عثمانی،مولانا مقصود عثمانی ،مولانا ادریس حقانی ،مولانا ریاض کشمیری ، مفتی عبدالرحمن اوردیگر علماء نے بھی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،جنہوںنے یہ سازش کی انہیں سزادلوائیں گے ،جمعیت علما ء اسلام نے تحفظ ختم نبوت کی جنگ لڑی ،الیکشن اصلاحات کی آڑ میں تحفظ ختم نبوت قانون کو غیر موثر کرنے کی جو مزموم کوشش کی گئی اسے جمعیت علماء اسلام نے ہی ناکام کیا،اس ناپاک ترامیم کو ختم کرانے میں مولانا فضل الرحمن نے اہم کرداراداکیا،سینٹر حافظ حمد اللہ نے کہاکہ علماء اکرم اگر پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے ملک میں نہ تو تحفظ ناموس رسالت ہو گا اور نہ ہی نفاذ اسلام ہوگا،علمااپنے اختلافات بھلا کر متحدہ ہوجائیں اور ملکر الیکشن لڑیںاور نفاذاسلام کیلئے جدوجہد کریں ۔

متعلقہ عنوان :