وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی عید میلاد النبیﷺکے پر امن ماحول میں انعقاد پر اطمینان کا اظہار

ہفتہ 2 دسمبر 2017 22:16

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی عید میلاد النبیﷺکے پر ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے عید میلاد النبیﷺکے پر امن ماحول میں انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فول پروف سیکورٹی اقدامات پر پولیس، ایف سی اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور تمام افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور یکجہتی کی فضاء برقرار رکھنے پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری ، ڈی آئی جی کوئٹہ ، کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ملاقات کی اور انہیں کوئٹہ کی سیکورٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے پشاور کے دہشت گردی کے واقعہ کی تناظر میں صوبے میں اہم مقامات ، اداروں اور تنصیبات کی سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :