راجہ پرویز اشرف کے گھر اسلام آباد میں محفل میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد

محفل کے مہمان خصوصی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تھے،پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت بھی شریک ہوئی

ہفتہ 2 دسمبر 2017 22:10

راجہ پرویز اشرف کے گھر اسلام آباد میں محفل میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر اسلام آباد میں محفل میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد کیا گیا ۔ محفل کے مہمان خصوصی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تھے۔ محفل میلاد میں پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت بھی شریک ہوئی ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشدید احمد شاہ ، پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری ، سینیٹر فرحت اللہ بابر، پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ، ندیم افضل چن ، اخوانزادہ ۔

۔ زمرد خان ، چوہدری یاسین اور دیگر رہنمائوںنے شرکت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محفل میلاد النبی کے احترام میںمیڈیا سے گفتگو نہیں کی جائے گی ۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ تلاوت کی سعات سویٹ ہوم کے بچوں نے حاصل کی اور نعت خوانی کی گئی ۔ بعد میں دعا کرائی گئی ۔ آخر میں تمام شرکاء کو کھانا کھلایا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے راجہ پرویز اشرف کے گھر میں کھانا کھایا۔