آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید میجر اسحاق کے گھر آمد ، اہلخانہ سے ملاقات ، ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ، اظہار ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا ، آئی ایس پی آر

ملک میں ہرقیمت پردہشتگردوں کوشکست دے کردم لیں گے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی اظہارتعزیت کیلئیشہید میجراسحاق کیاہلخانہ سیملاقات،شہدائ کی قربانیاں سنہری صفحات کاحصہ ہیں، دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی گفتگو

ہفتہ 2 دسمبر 2017 21:10

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید میجر اسحاق کے گھر آمد ، اہلخانہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہورمیں شہید میجراسحاق کے گھرپہنچ گئے،آرمی چیف نے شہید میجراسحاق کے اہلخانہ سے اظہارہمدردی اور تعزیت کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورمیں شہید میجراسحاق کے گھرجاکر اہلخانہ سے ملاقات کی۔

جس میں آرمی چیف نے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کیااور شہیدمیجراسحاق ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وطن کے دفاع کے فرض کوپوراکرنے کیلئے پاک فوج کے افسران اور جوان قربانیاں دے رہے ہیں۔شہدائ کی قربانیاں سنہری صفحات کاحصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

شہدائ کی قربانیوں نے دہشتگردی کیخلاف قومی عزم کومضبوط کیاہے۔ان قربانیوں سے ہماراعزم اور استقلال مزید مستحکم ہورہاہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ دہشتگردوں کی کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں اور نہ ہی ایسے بزدلانہ اقدامات سے ہماراعزم متزلزل ہوگا۔وطن عزیز میں ہرقیمت پردہشتگردی کوختم کریں گے۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید کے ہمراہ کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض بھی تھے۔