جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے

ہفتہ 2 دسمبر 2017 20:24

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء)جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ا س سلسلہ میں جہلم شہر میں10جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے چوک اہلحدیث پر اختتام پذیر ہوئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے خاظر خواہ انتظاما ت کیے گئے تھے جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ نصب کیے گئے اور ہر آنے والے شخص کی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹر تلاشی لی گئی جلوس کو ر استوں کی بذریعہ سول ڈیفنس عملہ کلیئر کیاگیا ۔

(جاری ہے)

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی پوائنٹ قائم کیے گئے تھے جس کے زریعہ ہر آ نے اور جانے والی گاڑیوںکی تلاشی لی گئی ۔اس موقع پر عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تما م مکاتب فقر کے علماء کرام کی جانب سے ضابطہ اخلا ق پر عمل درآمد کرنے پر سراہااور خود سارے جلوسوں کو مانیٹرکیا پولیس کو اس موقعہ پر احسن ڈیوٹی کرنے پرشاباش دی۔