اسلام آباد انتظا میہ کا پیپلز پارٹی کو گولڈن جوبلی تقریبات پر دیا گیامتنازعہ اجازت نامہ واپس کرنے پر اظہار تشکر

ہمارے دور حکومت میں ن لیگ ریڈ زون میں بھی جلسے جلوس و تقریریں کرتے رہے ہیں بطور وزیر داخلہ میں نے کبھی کسی سیاسی پارٹی کی تقریروں پر پابندی کا سوچا بھی نہیں ہے، رحمان ملک

ہفتہ 2 دسمبر 2017 20:03

اسلام آباد انتظا میہ کا پیپلز پارٹی کو گولڈن جوبلی تقریبات پر دیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینٹر رحمان ملک نے اسلام آباد انتظا میہ کا پیپلز پارٹی کو گولڈن جوبلی تقریبات پر دیا گیامتنازعہ اجازت نامہ واپس کرنے پر سراہا اور شکریہ ادا کیا ہے بطور چیرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پیپلز پارٹی گولڈن جوبلی تقریبات پر پابندیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور نوٹس لیا تھا اور اسلام آبادایڈمنسٹریشن کو غیرآئینی اجازت نامہ فوری طور پر واپس لینے کے احکامات جاری کیے تھے رحمان ملک نے پابندیوں کو آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیکر بطور چیرمین کمیٹی برائے داخلہ اس پر سو موٹو لینے کا فیصلہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ اگراجازت نامہ کو کینسل نہیں کیا جاتا تو 4 تاریخ کو سینٹ کمیٹی برائے داخلہ کی میٹنگ میں اسکا بغور جائزہ لینگے۔

(جاری ہے)

جمہوریت و آئین کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائے گے۔ ن لیگ کی حکومت کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارے دور میں انکی پوری لیڈر شپ پریڈ گراؤنڈ سے ڈی چوک تک تقریریں اور جلوس نکالتی رہتی تھیں اسطرح کے غیرجمہوری اجازت نامے کے بعد، نون لیگ خود کو جمہوری پارٹی کیسے کہہ سکتی ہے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ن لیگ ریڈ زون میں بھی جلسے جلوس و تقریریں کرتے رہے ہیں بطور وزیر داخلہ میں نے کبھی کسی سیاسی پارٹی کی تقریروں پر پابندی کا سوچا بھی نہیں ہے ملک ہماری دور حکومت میں کبھی کوئی ایسا خط کسی بھی سیاسی پارٹی کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نہیں ہو ہے بطور وزیر داخلہ میرے دور میں سپاہ صحابہ، لال مسجد، لشکر جھنگوی یا کسی بھی کالعدم جماعت کو اسلام آباد بند کرنے، دھرنے یا تقریروں کی اجازت نہیں تھی. افسوس کہ اسلام آباد بند کرنے، روڈز بلاک کرنے اور تقریروں میں گالیاں دینے والوں کو تو اجازت ہے لیکن امن پسند جمہوری طاقتوں کے لیے سخت قوانین کا اطلاق کیوں ہی افسوس ہوا کہ ن لیگ پی پی پی کی گولڈن جوبلی پر بھی اپنا دل بڑا نہ کر سکا اور ن لیگ کا متعصب پن عیاں ہوگیا. سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہمیں حق دیتا ہے کہ ہم اپنی جماعت کی گولڈن جوبلی کو اسلام آباد میں شایانِ شان سے منا سکیں۔

پیپلز پارٹی ایک جمہوری و قانون کا احترام کرنے والی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے،اسطرح کے اجازت نامے دھشتگرد تنظیموں کیلئے بھیجنے جانے چاہئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک