گو رنمنٹ مڈل سکو ل زرجان کلے بر گ میں نو ماہی رزلٹ کے حوالے سے تقریب

ہفتہ 2 دسمبر 2017 19:59

لنڈی کوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2017ء) خیبر ایجنسی کے دور افتتادہ علاقہ بازار زخہ خیل گو رنمنٹ مڈل سکو ل زرجان کلے بر گ میں نو ماہی رزلٹ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر سلیم خان تھے تقریب میں علاقے کے کثیر تعداد میں لو گو ں نے شر کت کی اس مو قع پر شر کا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر سلیم خان نے کہا کہ کو ئی بھی ملک تعلیم کے بغیر تر قی نہیں کر سکتا ‘قبائلی نوجوانوں اور طلباء کو معیاری تعلیم کے حصول پر توجہ دینی چاہئے کیو نکہ صرف تعلیم ہی کی بدولت سے قبائلی عوام اور نئی نسل کی کامیابی اور خوشی ممکن ہیںانہو ں نے کہا کہ دنیا میں ترقی یافتہ اقوام نے تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کی بدولت ترقی میں عروج حاصل کی ہے اور پاکستان اور قبائلی علاقے بھی تعلیم کے میدان میںترقی کر کے مقام بنا سکتے ہیں آخر میںایجنسی ایجوکیشن آفیسر سلیم خان نے گو رنمنٹ مڈل سکول زرجان کلے کی استا تذہ کی خدمات کو سراہا اور بعد میں اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر سلیم خان نے سکول کے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔