پاکستان کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہ تھا، اوباما کا اعتراف

بعض عناصر ہماری اس پارٹنر شپ کو خراب کر رہے ہیں،سمٹ سے خطاب

ہفتہ 2 دسمبر 2017 19:54

پاکستان کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہ تھا، اوباما کا اعتراف
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء) امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ پاکستان ایبٹ آباد میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا۔

(جاری ہے)

بھارتیٰ خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں منعقد لیڈر شپ سمٹ میں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کا علم پاکستان کو نہیں تھا، اور نہ اس بارے میں امریکہ کے پاس کوئی ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اتحادی ہے مگر کچھ عناصر ہماری اس پارٹنر شپ کو خراب کر رہے ہیں۔