راجہ پرویز اشرف اور نیئر حسین بخاری کی آستانہ عالیہ سیال شریف پر حاضری

پیر حمید الدین سے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہم نے عدالتوں کا سامنا کیا ہے پہلے بھی عدالتوں کا احترام کرتے تھے اب بھی کریں گیں،راجہ پرویز اشرف

ہفتہ 2 دسمبر 2017 19:53

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سابق چیرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کی پیر حمید کے آستانہ پر آمد موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کر وائی گئی دہشت گردی کے پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے سابق وزیرا عظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کا سامنا کیا ہے پہلے بھی عدالتوں کا احترام کرتے تھے اب بھی کریں گیںمسلم لگ ن نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے نواز شریف خاندان کو عدالتوں کے سامنے جوا ب دینا ہو گا پی پی پی کا منشور روٹی کپڑا اور مکان ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا منشور کچھ اور ہے پشاور واقعہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے جس کی مزمت کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ متحد کھڑی ہے اس ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا ملک اس وقت نازک دورسے گزر رہا ہے بی بی شہید اور بھٹو شہید نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کرتے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرد یے ہیں ہم غریب عوام کو روزگار سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں ملکی سیاسی صورتحال ٹھیک نہیں ہے سب کو مل کر مسئلے کا حل نکالنا ہو گا چیرمین آصف علی زرداری بلاول بھٹو پر پی پی پی کے کارکنوں اعتماد کرتے ہیں ناراض کارکنوں کو بھی منایا جا رہا ہے آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری نشستوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی غریب مزدور دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے غربت اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ہمارے ادوار میں کسانوں مزدوروں سمیت سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی زیادتی کے ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق چیرمین سینٹ نیئر حسین بخاری دیگر بھی موجود تھے اپنے پیر حمید کے آستانہ پر حاضری دی ان سے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا اور ان سے خصوصی دعا بھی کروائی واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وزیر اعظم بنے سے ایک ہفتہ قبل اپنے پیر ومرشد پیر حمید کے ڈیرے پر حاضری کے لیے تشریف لائے تھے عدالتوں میں کیسز زیرا لتوا ہونے کے باعث مسلسل حاضری دینے سے قاصر رہے ہیں تاہم انھوںنے کاکہاہے کہ اپنے پیر حمید کے آستانے پر آکر خوشی محسوس ہوتی ہے

متعلقہ عنوان :