چمن ،نامعلوم خواتین گھروںسے ڈیٹاجمع کرنے لگیں،عوام خوف میںمبتلاء

ہفتہ 2 دسمبر 2017 19:51

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء)نامعلوم خواتین کی جانب سے گھروںکا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے جس کے باعث عوام میں شدیدخوف پایا جا رہا ہے یونین کونسل بوغرہ، عیدگاہ ، کالج روڈ اور دیگر یونین کونسل میں موجود گھروں میں نامعلوم خواتین گھروں کے اندر جاکر خواتین سے خواتین اور دیگر افراد کا کوائف جمع کر رہے ہیں اور یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہم خواتین کا شناختی کارڈ بنانے آئے ہیں یہ گروپ اپنا شناخت بھی ظاہر نہیں کر رہے ہیں دوسری جانب گھروں میں موجود خواتین میں زیادہ تر غیر تعلیم یافتہ ہوتی ہے جس کے باعث خواتین کا اندراج غلط ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار سماجی ورکر حاجی امیر جان آکا ، محمد علی خان آکا ،محبوب خان ،نقیب اللہ اوردیگر سیاسی و سماجی ورکروں نے نمائندے کے ساتھ کیا مزید بتاتے ہوئے کہا کہ یہ نامعلوم خواتین اندراج بھی غلط کر رہے ہیں اور اپنا شناخت بھی ظاہر نہیں کر رہے ہیں اورگھروں میں اندراج کیلئے ایسے ٹائم پر آتے ہیں جس وقت گھروں میں کوئی مرد نہیں ہوتا جس کے وجہ سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کا تعلق کسی دہشت گرد گروپ سے نہ ہو علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر قیصر خان ناصر اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان گروپ کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کے کام کے متعلق عوام کو بھی آگاہ کیا جائے ۔