موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے‘ حمزہ شہباز

معیشت کے پہیے کا رواں دواں ہونا نیک نیتی اور دن رات لگن سے کام کرنے کا نتیجہ ہے ‘ گفتگو

ہفتہ 2 دسمبر 2017 19:31

موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے‘ حمزہ شہباز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے ،معیشت کے پہیے کا رواں دواں ہونا نیک نیتی اور دن رات لگن سے کام کرنے کا نتیجہ ہے ،امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اورا نشا ا للہ وہ دن بھی آئے گا جب پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان ، پرنسپل این سی اے ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری اوور افضل خان ڈھانڈلا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر دیگر مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے ، انتخابی مہم کے دوران عوام سے جو بھی وعدے کئے انہیں پورا کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء سے پہلے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہر طرف تاریکیوں کے ڈیرے تھے لیکن اب یہ دور ہو گئے ہیں جس سے معیشت کا پہیہ بھی گھوم رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نیک نیتی اور لگن سے کام کیا جائے تو ا س کا پھل بھی ملتا ہے اور حکومت کی کامیابیاںاس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

متعلقہ عنوان :