سربراہ جماعة الدعوة حافظ سعید نے باقاعدہ عملی سیاست میں آنے کافیصلہ کرلیا

حافظ سعید کاآئندہ عام انتخابات میں حصہ لینےکااعلان،ملی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی نشست پرالیکشن لڑوں گا۔سربراہ جماعة الدعوة حافظ سعید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 دسمبر 2017 18:26

سربراہ جماعة الدعوة حافظ سعید نے باقاعدہ عملی سیاست میں آنے کافیصلہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 دسمبر2017ء) : جماعة الدعوة پاکستان کے سربراہ حافظ سعید نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا، ملی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی نشست پرالیکشن لڑوں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے باقاعدہ عملی سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حافظ سعید نے الیکشن 2018ء میں بھرپوراندازمیں حصہ لینے کااعلان کردیاہے۔

انہوں نے آج میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ملی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑوں گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے ملی مسلم لیگ نے این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بھی اپنا امیدوار کھڑاکیا تھا۔ تاہم اب حافظ سعید نے خود قومی اسمبلی کی نشست پرالیکشن لڑنے کااعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب ممبئی حملوں کے الزام میں امریکا اور اقوام متحدہ نے جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کانام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کررکھاہے۔

حافظ سعید کی نظربندی سے رہائی پربھی امریکا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیاتھا کہ حکومت پاکستان حافظ سعید کے خلاف کاروائی کرے۔جبکہ پاکستان میں سیاسی و مذہبی جماعتوں نے حافظ سعید کی نظربندی سے رہائی کاخیرمقدم کیاتھا۔