رانا ثناء اللہ کے استعفے کیلئے پیرخواجہ حمیدالدین کے ساتھ ہیں،دوست محمد کھوسہ

ن لیگ متنازع اقدامات کرکےالیکشن سے فرارچاہتی ہے،اختلافات رکھنےوالےارکان اسمبلی کی منتیں کی جارہی ہیں۔سیال شریف میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 دسمبر 2017 17:57

رانا ثناء اللہ کے استعفے کیلئے پیرخواجہ حمیدالدین کے ساتھ ہیں،دوست ..
سرگودھا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 دسمبر2017ء) : سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ کے استعفے کیلئے پیرخواجہ حمیدالدین کے ساتھ ہیں،ن لیگ متنازع اقدامات کرکے الیکشن سے فرارچاہتی ہے، اختلافات رکھنے والے ارکان اسمبلی کی منتیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے ن لیگی رہنماء شیخ اکرم و دیگرکے ہمراہ سرگودھا میں سیال شریف کے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پیرخواجہ حمیدالدین اونچی ہستی ہیں ۔

وزیرقانون رانا ثناء اللہ کایہاں نہیں بنتاہے۔رانا ثناء اللہ کے استعفے کیلئے پیرخواجہ حمیدالدین کے ساتھ ہیں۔دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ ن لیگ متنازع اقدامات کرکے الیکشن سے فرارچاہتی ہے۔ن لیگ بہت سے معاملات میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ میں اختلافات رکھنے والے ارکان اسمبلی کی منتیں کی جارہی ہیں۔دوست کھوسہ نے کہا کہ پیرحمیدالدین جیسے کہیں گے ویسے ہی کریں گے۔

رانا ثناء اللہ کے استعفے کی ڈیڈلائن میں ابھی وقت باقی ہے۔اس موقع پرشیخ اکرم نے کہا کہ راناثناء اللہ ہٹ دھرم نہیں امیدہے کہ معاملہ حل ہوجائے گا۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے ناراض سینئر رہنماؤں کھوسہ برادران نے بھی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کیلئے کھل کردباؤڈالنا شروع کردیاہے۔جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کوہدایت کی ہے کہ جنوبی پنجاب میں ناراض ارکان کومنانے کیلئے رابطے کیے جائیں۔