ڈاکٹر یاسمین راشد کی جشن عید میلاد نبی ﷺ کے موقع پر اسلام پورہ میں نکالے جانیوالے جلوس میں شرکت

ہفتہ 2 دسمبر 2017 17:55

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جشن عید میلاد نبی ﷺ کے موقع پر اسلام پورہ میں نکالے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جشن عید میلاد نبی ﷺ کے موقع پر اسلام پورہ میں نکالے جانے والے جلوس میں شرکت کی اور اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے 12 ربیع ا لاول کو بابرکت اور سعادتوں والا ماہ ہے جس میں نبی کریم ﷺ دنیا میں تشریف لائے ، ان کی آمد سے دنیا میں اجالا ہوا اور جہالت کا خاتمہ ہوا ہمیں حضور ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر زندگی بسر کرنی چاہیے ، عشق رسول ﷺ سے ایمان مکمل ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی تعلیمات کل انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے جس پر چل کر ہی بندہ اللہ اور اسکے پیارے حبیب ﷺ کا قرب حاصل کر سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرا ن مغربی لابی کو خوش رکھنے کے لئے ملکی آئین اور قانون کے ساتھ چھیڑ چھاڑی کی اور اپنا انجام دیکھ لیا ، سیر ت مصطفی ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگیوں میں لائیں ، اس موقع پر زبیر خان نیازی ، توفیق احمد لودھی ، جاوید اکرام ٹونی ، عتیق بٹ، زاہد اقبال ، حافظ ماجد ، عدنان جمیل اور رانا تنویر شجاع سمیت دیگر بڑی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈاکٹر یاسمین راشد نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کی پولیس اور فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انہیں انجام تک پہنچا دیا ،پاکستانی قوم پاک فوج اور کے پی کے کی بہترین پولیس کی کارکردگی پر فخر کرتی ہے ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں مل چکے ہے ، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :