مریدکے ،سی آئی اے پو لیس کا چھاپہ،بین الاضلاعی سنی ڈکیت گینگ کے پانچ ڈاکو گرفتار

لاکھوں روپے نقدی ،قیمتی موبائل اور بھاری اسلحہ برآمد ،ڈی پی او کی سی آئی اے ٹیم کو شاباش ،تعریفی اسناد کا اعلان

ہفتہ 2 دسمبر 2017 17:23

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2017ء) مریدکے سی آئی اے پو لیس کا چھاپہ۔مریدکے شیخوپورہ روڈ سے بین الاضلاعی سنی ڈکیت گینگ کے پانچ ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی ،قیمتی موبائل اور بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ،ڈی پی او کی سی آئی اے ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کر دیا۔بتایا جاتاہے کہ ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد ورک کے خصوصی ٹاسک پر سی ا ٓئی اے پولیس کے ضلعی انچارج فیصل چدھڑ کی سر براہی میں مریدکے سی آئی اے پولیس کے انچارج سید ظہیر عالم شاہ نے ا پنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ معلومات پر مریدکے شیخوپورہ روڈ پر چھاپہ مار کرڈاکووں کا خطرناک پانچ رکنی گروہ اللہ دتہ شیخ۔

عرف کالا ناگ۔اسحق عرف ساقا۔منور عرف پھنی۔فرمانی چنگڑاور سرغنہ رفیق عرف سنی سمیت عین اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ بر لب سڑک ایک باراتیوں کی گاڑی لوٹنے کی نیت سے وہاں چھپے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے پکڑے گئے ڈاکووں بارے بتایا کہ رفیق عرف سنی اپنے گینگ کے ہمراہ عرصہ دراز سے پنجاب کے کئی اضلاع میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

جب ہمین خفیہ اطلاعات ملیں کہ یہ گینگ آج کل ضلع شیخوپورہ میں مریدکے لاہور روڈ پر وارداتیں کر رہے ہیں تو ہم دو تین ہفتے کی کوششوں کے بعد ان کو نہ صرف پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں بلکہ ان سے ضلع شیخوپورہ کی جنوری 2016میںایک تاجر کے گھر ہونیوالی ڈکیتی کا لوٹا ہوا قیمتی گھریلو سامان ۔اسلحہ سمیت لاکھوں روپے نقدی کے علاوہ دیگر کئی اور وارداتوں کا مسروقہ مال ۔ نقدیاور اسلحہ بھی برآمد کر چکے ہیں جبکہ ابھی ان سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ڈی پی شیخوپورہ نے انچارج ظہیر عالم شاہ اور پولیس اہلکاروں ابرارحسین۔اشتیاق احمد۔عمران ۔سجاول۔عثمان اور سلیم سیف اللہ کو بہتر کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد کا وعدہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :