پاک بحریہ کے جہازپی این ایس ذوالفقارکا کھلے سمندر میں امدادی آپریشن۔صومالیہ کی تجارتی کشتی کو امدادفراہم کی

ہفتہ 2 دسمبر 2017 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2017ء) پاک بحریہ کا جہاز جو بحری قزاقی کی رو ک تھام کے آپریشن پر مامور ہے نے خلیج عدن میں گشت کے دوران صومالیہ کی تجارتی کشتی کو مدد فراہم کی۔بحری سفر کے دوران کشتی کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی اور وہ مزید سفر جاری نہ رکھ سکی۔ کشتی کئی دنوں تک امداد کی منتظر رہی اور اس کے عملے کے پاس خوراک اور پانی بھی ختم ہو چکا تھا۔

(جاری ہے)

پی این ایس ذوالفقار نے صومالی کشتی کو ضروری مدد فراہم کی اور بپھرے ہوئے سمندر میں کشتی کو سولہ گھنٹے تک باندھ کر کھینچا۔کامیاب آپریشن کے بعد کشتی کو صومالیہ کے حکام کے سپرد کر دیا گیا۔ پاک بحریہ پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کے ساتھ مل کر ناگہانی آفات اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں انسانی مدد کے آپریشنز انجام دینے کے لئے پیش پیش رہتی ہے۔گزشتہ دوہفتوں کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے خلیج عدن میںکئے جانے والا یہ دوسرا امدادی آپریشن ہے۔

متعلقہ عنوان :