شوبز نیوز*

بالی ووڈ اداکار رشی کپور کی جامعہ مسجد نئی دہلی میں کھڑے ہوکر مسلمانوں کو جشن ولادت حضرت محمد ﷺ کی مبارکباد

ہفتہ 2 دسمبر 2017 16:34

شوبز نیوز*
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء) گزشتہ روز حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا دن مذہبی جوش وجذبے سے منا یا گیا مگر پاکستانی اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے جب رشی کپور نے اس بابرکت گھڑی سے متعلق مبارکباد کا پیغام جاری کیا اور جامعہ مسجد نئی دہلی میں کھڑے ہو کر اپنی تصویر شیئر کی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکار رشی کپور نے پیغام جاری کرتے ہوئے عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دی اور ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دہلی کی جامعہ مسجد میں کھڑے ہیں۔

یہ تصویر اور پیغام دیکھ کر پاکستانیوں کے دل میں موجود ان سے متعلق سارا غصہ ختم ہو گیا جو اس سے پہلے ان کی باتوں پر تھا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مسجد گئے تھے جہاں موجود لوگوں کو انہوں نے بہت اچھا پایا۔

(جاری ہے)

یہاں لوگ بہت ہی پیارے اور تعاون کرنے والے تھے جنہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہماری مدد کی۔

پاکستان ان کے اس پیغام پر بہت خوش ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ رشی کپور فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مسجد گئے تھے مگر مسلمانوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دینا ہرگز ان کے سکرپٹ کا حصہ نہیں ہو گا۔یہ کام انہوں نے ذاتی طور پر کیا جس کا فلم کی شوٹنگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جشن عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دے کر مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :